اسمبلی میں تعداد پوری، امید ہےفضل الرحمٰن ساتھ ہونگے،رانا ثناء

09 نومبر ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ سینیٹ میں ارکان پورے ہیں 64 چاہیں ہمارے پاس 65 ہیں قومی اسمبلی میں مطلوبہ تعداد پوری ہے۔ ہمیں امید ہے مولانا فضل الرحمٰن ہمارے ساتھ ہوں گے وزیراعظم واپس آکر اُن سے ملیں گے اور اے این پی ہمارے ساتھ ہے۔ ستائیسویں مجوزہ آئینی ترمیم میں وسائل کی تقسیم سے متعلق معاملہ ہے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو ختم کیا جارہا ہے ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کو تبدیل یا ختم کیا جارہا ہے اس وقت دفاع اور قرض کی ادائیگی کے پیسے نکال دیں تو وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا تجاویز ہیں ان پر بحث چل رہی ہے کسی اتفاق رائے تک پہنچنا ہوگا۔ آئینی ترمیم کے جو دو اہم معاملات ہیں ان پر مکمل اتفاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیوکے پروگرام ’جرگہ ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔