کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ سینیٹ میں ارکان پورے ہیں 64چاہیں ہمارے پاس65ہیں قومی اسمبلی میں مطلوبہ تعداد پوری ہے۔ ہمیں امید ہے مولانا فضل الرحمٰن ہمارے ساتھ ہوں گے وزیراعظم واپس آکر اُن سے ملیں گے اور اے این پی ہمارے ساتھ ہے۔ ستائیسویں مجوزہ آئینی ترمیم میں وسائل کی تقسیم سے متعلق معاملہ ہے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو ختم کیا جارہا ہے ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کو تبدیل یا ختم کیا جارہا ہے اس وقت دفاع اور قرض کی ادائیگی کے پیسے نکال دیں تو وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا تجاویز ہیں ان پر بحث چل رہی ہے کسی اتفاق رائے تک پہنچنا ہوگا۔ آئینی ترمیم کے جو دو اہم معاملات ہیں ان پر مکمل اتفاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیوکے پروگرام ’جرگہ ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ آبادی کا حل اور سورسز کی تقسیم کا حل نکالنا ناگزیر ہے۔ صوبے اس میں آزاد ہیں کہ وہ جس قسم کا بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنانا چاہتے ہیں وہ بنائیں جب بھی اس کی ترمیم کرنا چاہتے ہیں کریں لیکن پروٹیکشن آف ٹین ایئر تو دیں ایسا نہیں ہوسکتا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنایا الیکشن کروائے ادارے بن گئے اس کے دو سال بعد فارغ کر دیا اس تجویز کی ایم کیو ایم بہت بڑی سپورٹر ہے اور وہ چاہتے ہیں کراچی میں ایک بہتر بلدیاتی نظام ہو ہم کوشش کریں گے اس پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق رائے پیدا ہو۔
لاہور نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ہیملٹن...
کراچیدوہا قطر میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے...
کراچیکراچی میں آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے دن نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے جنوبی افریقا...
کراچی قومی گیمز کے لئے شہر بھر میں بینرز اور پینا فلیکس نصب ہونا شروع ہوگئے، باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر خوش...
کراچیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی20 ورلڈ کپ2026ء کے شیڈول کا اعلان ممبئی میں 25 نومبر کو کیا جائے گا, پاکستان اور...
کراچیپرتھ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا۔ ہفتے...
کراچیپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغٖا کا کہنا ہے کہ ہم نے بولنگ،فلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں...
لاہور تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میںپاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے...