جیو پر آج دیکھیں ”پاکستان آئیڈل“ کی نئی قسط۔ اوورسیز کے بیرسٹر امجد ملک ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ نور الحسن ”ہنسنا منع ہے“ میں چھا گئے

09 نومبر ، 2025

کراچی(جنگ نیوز) پاکستان آئیڈل میں تھیٹر راؤنڈ کا سنسنی خیز سلسلہ جاری ہے۔ میوزک کے سب سے بڑے شو کی 13ویں قسط میں ناظرین نئے گلوکاروں کی نئی آزمائش دیکھیں گے۔ دوسری طرف جیسے جیسے پاکستان آئیڈل آگے بڑھ رہا ہے ججز کیلئے سریلی آوازوں کو منتخب کرنا مزید دشوار ہوتا جارہا ہے۔ راحت فتح علی خان، فواد خان، بلال مقصود اور زیب بنگش نا صرف اگلے راؤنڈ میں پہنچنے والے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں بلکہ جو اس اسٹیج تک پہنچ کر واپسی جارہے ہیں اُنہیں بھی حوصلہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ناظرین پاکستان آئیڈل اتوار کی شب 8 بجے سب سے پہلے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭اوورسیز پاکستانی کمیشن، پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زیادہ تر شکایات پراپرٹی سے متعلق ہیں، اوورسیز پاکستان کنونشن سالانہ بنیاد پر کرانے سے اچھے نتائج نکلیں گے۔ اوورسیز کیلئے اسمبلیوں میں 10سے12مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے برطانیہ سے انصاف کے علاوہ سب کچھ سیکھا ہے۔ تفصیلی گفتگو ناظرین پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں شام7بجے دیکھیں گے۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔ ٭ معروف اداکار نور الحسن نے اپنی حاضر جوابی اور مزاح سے بھرپور گفتگو سے ”ہنسنا منع ہے“ کی محفل لوٹ لی۔ میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ دلچسپ پہیلیوں کا تبادلہ ہوا، جس پر حاضرین نے دل کھول کر تالیاں بجائیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو ناظرین شب 11 بجکر 5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔