31 دسمبر تک اثاثوں کے گوشوارے جمع کرائیں ؛الیکشن کمیشن کی ، پارلیمنٹرنز کو ہدایت

09 نومبر ، 2025

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 25-2024کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ31دسمبر 2025ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات  و  زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 25-2024 مجوزہ فارم-بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31 دسمبر 2025 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔