لاہور (خصوصی نمائندہ/خصوصی رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی فلم میکرز مل کر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ اس فلم سٹی پر بننے والی کمیٹی کے سامنے ایران کے ممکنہ تعاون کا ذکر رکھا جائے گا۔ آئی ڈیپ نے فلم سٹی کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے۔ ایران کے سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ پنجاب میں ایرانی قالینوں کے ڈسپلے سینٹرز کھولیں۔ پاکستان میں ایرانی قالینوں کی بہت زیادہ مانگ ہے، اس لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایرانی وفد میں ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ڈاکٹر احمد نوروزی، عباس محمد نژاد، مرتضیٰ شمسی اور علی محمدی نافچی موجود تھے، جبکہ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا احمدانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر محمد نواز، چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ڈی جی پی آر فرید احمد بھی موجود تھے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفد کے شرکاء کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آنے والے رمضان میں قرأت کے مقابلوں کے حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ قرأت کے مقابلوں کا ڈرافٹ ایران قونصلیٹ کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ اقبال ڈے کی طرح قرأت کے مقابلے بھی دونوں ممالک کے تعاون سے منعقد کیے جائیں۔پاکستان کے پروڈیوسرز علامہ اقبال پر فلم بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان اور ایران مشترکہ طور پر ایک جوائنٹ وینچر کے طور پر فلم تیار کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر احمد نوروزی، ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ایران، نے کہا کہ IRIB کے پاس ایران کا سب سے بڑا فلم سٹی موجود ہے، جس میں تربیت یافتہ عملہ اور جدید سہولیات میسر ہیں۔ IRIB نے پیشکش کی کہ وہ پنجاب کے فلم سٹی منصوبے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ پنجاب کے فلم سٹی سے منسلک افراد کو IRIB کے فلم سٹی کے دورے کی دعوت دی گئی۔ قرأت کے مقابلوں میں بھی ایرانی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے فلم سٹی اور ثقافتی منصوبوں کے حوالے سے وفود کے باہمی تبادلے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
لاہور نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ہیملٹن...
کراچیدوہا قطر میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے...
کراچیکراچی میں آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے دن نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے جنوبی افریقا...
کراچی قومی گیمز کے لئے شہر بھر میں بینرز اور پینا فلیکس نصب ہونا شروع ہوگئے، باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر خوش...
کراچیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی20 ورلڈ کپ2026ء کے شیڈول کا اعلان ممبئی میں 25 نومبر کو کیا جائے گا, پاکستان اور...
کراچیپرتھ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا۔ ہفتے...
کراچیپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغٖا کا کہنا ہے کہ ہم نے بولنگ،فلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں...
لاہور تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میںپاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے...