RLNGگیس کنکشن کیلئے 4لاکھ سے زائد ڈیمانڈ نو ٹسز کا اجراء شروع

09 نومبر ، 2025

اسلام آبا د ( حنیف خالد )پاکستان بھر میں آ رایل این جی کےکنکشن حا صل کر نے کےلئے چار لاکھ سےزائد گھریلو اورکمرشل صارفین کی درخو استیں موصو ل ہو گئیں جبکہ اس تعداد میں تیز ی سے اضا فہ ہورہا ہےجبکہ ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کےدرخواست گزاروں کو ڈیمانڈ نوٹسز کا اجر اء کردیا گیا اوربعض کو کنکشن بھی ملنے شروع ہوگئےہیں ۔ہا ئوسنگ سوسائٹیوںسے بھی ہزاروں درخواستیں موصول، پاکستان کا انرجی /الیکٹرسٹی مکس تبدیل ، امپورٹڈ ڈ فیول پرانحصارکم،کوئلے،تھرکول سےہائیڈرو پار اورنیوکلیئر سے سولرونڈو سے بجلی کی  ضرورت پوری  ، 5 ار ب ڈالرسےزیاہ بچت متوقع                                            ، پاکستان کاانرجی الیکٹرسٹی مکس میں تبدیل کیا گیا، پاکستان کومختاط اندازے کےمطابق سالانہ پانچ ار ب ڈالرسےزیاہ بچت ہو گی اورپٹرولیم مصنو عا ت کی درآمد میں کمی ہو گی وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویزملک نے ایک اجلا س میں یہ اہم با تیں کہیں ۔