UPS اور FedEx نے حادثے کے بعد MD-11طیاروں کی پروازیں معطل کر دیں

09 نومبر ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی کمپنیوں UPS اور FedEx نے لوئس ویل، کینتکی میں حالیہ مہلک حادثے کے بعد اپنی مجموعی طور پر50سے زائد McDonnell Douglas MD-11 کارگو طیاروں کی پروازیں روک دی ہیں۔ حادثہ منگل کو ہوا، جب UPS کا ایک MD-11 طیارہ اڑان بھرتے ہی آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا اور کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ بوئنگ نے حفاظتی احتیاط کے طور پر UPS اور FedEx کو MD-11 طیاروں کی پروازیں معطل کرنے کی سفارش کی۔ حادثے کی تحقیقات NTSB کر رہا ہے، اور ابتدائی رپورٹ تقریباً 30 دن میں متوقع ہے۔ FedEx اور UPS نے متبادل منصوبے لاگو کیے ہیں تاکہ عالمی ترسیل میں خلل نہ پڑے، کیونکہ یہ طیارے بڑی ریٹیل کمپنیوں جیسے Amazon، Walmart اور Target کے لیے سامان کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔