اسلام آباد(جنگ رپورٹر)آئین میں مجوزہ ستائیسویں ترمیم کے بل 2025 کا جائزہ لینے کیلئے قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ بند کمرہ اجلاس بل پر غور کے بعد مزید بحث آج تک موخر ، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا،اجلاس میں بل کی تمام شقوں کی مکمل جانچ پڑتال ، بل پر وسیع اور شق بہ شق بحث اور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ،بل پر غور ، مزید بحث آج تک موخر،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصا ف کا مشترکہ بند کمرہ اجلاس منعقد ہوا ،جس کی مشترکہ صدارت، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین چوہدری محمود بشیر ورک نے کی، اجلاس کی کارروائی کے دوران وسیع بحث و مباحثہ ہواجبکہ سینیٹر کامران مرتضی اور ایم این اے عالیہ کامران نے اتفاق رائے کے عمل کے دوران ان کی جماعت، جمیعت العلمائے اسلام کو اعتماد میں نہ لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس سے واک آئوٹ کیا، تاہم واک اآئوٹ سے قبل عالیہ کامران نے میٹنگ میں شرکت کی اور کافی دیر تک اس کی کارروائی میں حصہ لیا،بعد ازاں بل پر مزید غور کرنے کے لیے آج بروز اتوار ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہونے والی نشست میں بل پر بحث جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کراچیبالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اِن دنوں اپنی شادی کو لے کر خبروں میں چھائے ہوئے ہیں۔61سال کی عمر میں آج 5...
اسلام آباد امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے حکومت...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکور ٹ نے ایک عبوری حکمنامہ کے ذریعے ایم ٹیگ کے بغیر یا کم بیلنس پر50فیصد اضافی ٹول...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ ، سید یوسف رضا گیلانی نے تہران میں اسلامی مشاورتی اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے برج خلیفہ/دبئی مال میٹروسٹیشن پر بس اور ٹیکسی سروس روڈ کو 2026ء...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل دو رکنی بینچ نےبینک خورد برد کیس میں...