اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج ،جسٹس ثمن رفعت کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران رجسٹرار آفس کے ناقابل سماعت ہونے کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے،حاضر سروس جج کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت بھی نہیں ،رجسٹرار آفس کے کے اعتراضات برقرار، جسٹس خادم حسین سومروپر مشتمل سنگل بنچ نے ہفتہ کے روز مقدمہ کاتحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے قراردیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ایک جج کے خلاف کاروائی کا درست فورم صرف اور صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے،حاضر سروس جج کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت بھی نہیں ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مقدمہ میں صرف آبزرویشنز دی ہیں، کوئی حکم جاری نہیں کیا جس پر عملدرآمد ہوتا، تحریری حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار کلثوم خالق ایڈوکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست میں بہت سے ایسے افراد کو بھی فریق مقدہ بنایاہے جو آئینی عہدوں پر بیٹھے ہیں، جبکہ آئینی عہدہ پر فائز شخص یا شخصیات کو فریق نہیں بنایا جا سکتا جب تک ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہ ہو،حکمنامہ کے مطابق عدالت نے رجسٹرار آفس کے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کے اعتراضات کوبرقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی تاہم عدالتی صبرو تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخواست گزار کلثوم خالق پر بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا ہے ۔
لاہور نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ہیملٹن...
کراچیدوہا قطر میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے...
کراچیکراچی میں آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے دن نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے جنوبی افریقا...
کراچی قومی گیمز کے لئے شہر بھر میں بینرز اور پینا فلیکس نصب ہونا شروع ہوگئے، باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر خوش...
کراچیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی20 ورلڈ کپ2026ء کے شیڈول کا اعلان ممبئی میں 25 نومبر کو کیا جائے گا, پاکستان اور...
کراچیپرتھ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا۔ ہفتے...
کراچیپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغٖا کا کہنا ہے کہ ہم نے بولنگ،فلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں...
لاہور تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میںپاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے...