کراچی ( ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39 روزہ ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں نویں روزکولمبیا کے ڈانسرز کے چرچے امریکا کی فنکارہ کا پُراسرار تھیٹر پسند کیا گیا۔ ماہرہ خان کی پاکستانی فیچر فلم ”لو گرو“ نے فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 39 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 “ کے نویں روز ڈانس ورکشاپ، فلم اسکریننگ، تھیٹر کا انعقاد کیا گیا، جبکہ ماہرہ خان کی پاکستانی فیچر فلم ”لو گرو“ نے فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ثقافت کی طاقت یہی ہے کہ وہ ممالک کی شناخت بتاتی ہے، بہت سے ممالک ہمارے ملک کا نام خراب کوشش کرتے ہیں، ہمارے پاس بہترین تخلیق کار، فنکار ، گلوکار اور اداکار موجود ہیں، یہ سب پاکستان کا روشن چہرہ پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں، میں تمام غیر ملکیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں جو آج ہی پاکستان پہنچے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہماری تھیم امن اور ماحولیات ہیں، ہم ثقافت کے ذریعے سافٹ ڈپلومیسی کا کام کر رہے ہیں، فیسٹیول کے نویں روز کا آغاز کولمبین ڈانس گروپ Cayena Colfolk کی ڈانس ورکشاپ سے کیا گیا جس میں کولمبیا کے ڈانسرز نے شرکاءکو کولمبین رقص کے مختلف گُر سکھائے، بچے ، بوڑھے، جوان ہر عمر کے لوگوں نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی ۔
لاہور نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ہیملٹن...
کراچیدوہا قطر میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے...
کراچیکراچی میں آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے دن نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے جنوبی افریقا...
کراچی قومی گیمز کے لئے شہر بھر میں بینرز اور پینا فلیکس نصب ہونا شروع ہوگئے، باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر خوش...
کراچیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی20 ورلڈ کپ2026ء کے شیڈول کا اعلان ممبئی میں 25 نومبر کو کیا جائے گا, پاکستان اور...
کراچیپرتھ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا۔ ہفتے...
کراچیپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغٖا کا کہنا ہے کہ ہم نے بولنگ،فلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں...
لاہور تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میںپاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے...