پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن کررہے ہیں‘وزیر اعلیٰ مریم

09 نومبر ، 2025

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغازکردیاگیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوش ہے۔ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا-آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا شاندار موقع ہے-آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق سکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے -آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا-چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں -mitinterns.punjab.gov.pkپر طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ماحول پر کاپ 30 کانفرس 10نومبر سے برازیل میں شروع ہوگی، کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی -