ٹرمپ کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی دوسری مدت میں سب سے کم ریٹنگ

09 نومبر ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی، دوسری مدت میں سب سے کم ریٹنگ، منظوری شرح 41 فیصد، ناپسندیدگی 49 فیصد، حکومتی شٹ ڈائون اور ڈیموکریٹس کی حالیہ کامیابیاں اثر انداز ہوئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کی شرح اپنی دوسری مدت میں نچلے ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جیسا کہ ایمرسن کالج پول نے جمعہ کو ظاہر کیا۔ سروے کے مطابق ٹرمپ کی منظوری 41 فیصد جبکہ ناپسندیدگی 49 فیصد رہی، جو اکتوبر کے سروے کے 45فیصد اور جنوری کے 49فیصد کے مقابلے میں کمی کی عکاسی کرتی ہے۔