ایشیا کپ ٹرافی تنازع پر برف پگھل گئی، حل کے امکانات روشن

09 نومبر ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ ٹرافی تنازع پر برف پگھل گئی، حل کے امکانات روشن، دبئی میںآئی سی سی اجلاس، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت سیکیا کی ملاقات ہوئی۔ دی ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے تنازع پر بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان بالآخر پیش رفت ہوئی ہے۔ دبئی میں آئی سی سی اجلاس کے دوران بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سیکیا اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جسے آئی سی سی عہدیداران نے ممکن بنایا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقین نے مسئلے کے حل پر رضامندی ظاہر کی۔ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب بھارتی ٹیم نے دبئی میں فائنل جیتنے کے باوجود محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔