لاہور (ٓآصف محمود بٹ ) سروے آف پاکستان کا پنجاب کے 6اضلاع میں بڑا فیلڈ سروے شروع کرنے کا اعلان ۔سروے آف پاکستان نے پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ رواں ماہ سے شروع ہونے والے فیلڈ ویریفکیشن آپریشن کیلئے مکمل سکیورٹی اور انتظامی معاونت فراہم کرے۔ یہ کارروائی ملک کے سرکاری ٹوپوگرافک نقشوں کی قومی سطح پر اپ ڈیٹ کا حصہ ہے، ڈی جی خان، کوٹ ادو، لیہ، میانوالی، راجن پور اور خوشاب میں سروے ہوگا،1:50,000 نقشہ سیریز کا دوسرا ڈیجیٹل ایڈیشن تیار ۔’’جنگ‘‘ کو ملنے والے ایک خط کے مطابق جو چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کیا گیا ہے میں سروے آف پاکستان نے واضح کیا کہ وہ ملک کا واحد سرکاری سروے و میپنگ ادارہ ہے جو 1:50,000 اسکیل پر تیار ہونے والی قومی نقشہ سیریز بناتا اور اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ یہ نقشے سرکاری اداروں، نجی شعبے اور بالخصوص تینوں مسلح افواج کی ضروریات کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ادارے نے بتایا کہ 1,492 شیٹس پر مشتمل پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل ٹوپوگرافک کوریج مکمل کی جاچکی ہے، جبکہ سال 2020سے ملک بھر میں نئے جغرافیائی اور انفراسٹرکچر بدلاؤ کو ریکارڈ کرنے کیلئے دوسرے ڈیجیٹل ایڈیشن پر کام جاری ہے۔ اس مقصد کیلئے سروے ٹیمیں ڈیرا غازی خان، کوٹ ادو، لیہ، میانوالی، راجن پور اور خوشاب میں گراؤنڈ سروے کریں گی۔ اس میں سرکاری عمارتوں میں عارضی کیمپ لگانے کی اجازت، بنیادی مہمان نوازی اور ٹیموں کی مکمل سکیورٹی شامل ہے۔ادارے نے اس سروے کو ایک “قومی ذمہ داری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی محکموں کی مربوط معاونت کے بغیر نقشہ جاتی اپ ڈیٹ بروقت مکمل نہیں ہوسکتی اور نہ ہی قومی اداروں کیلئے درست اور قابلِ اعتماد جغرافیائی معلومات میسر آسکیں گی۔ یہ خط ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینڈ کوآرڈی نیشن محمد ارشد نے سروئیر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران رضوی نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...