وزیرِ اعظم کی جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قوم کو مبارکباد قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین

09 نومبر ، 2025

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےجنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی، کوچز اور بورڈ عہدیداران کی بھی پزیرائی کی ہے۔ وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پر امید ہیں کہ آئندہ میچز میں بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم اسی طرح محنت اور شاندار کارکردگی دکھائے گی۔