اسلام آباد(محمد صالح ظافر)جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) ہوں گے جو 27نومبر 2025کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کریں گے۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں، ان کے بعد کوئی CJCSC نامزد نہیں کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سات چیئرمینوں کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقرر کیا تھا یا انہوں نے ان کے تحت خدمات انجام دیں۔ ذرائع نے ہفتے کے روز دی نیوز کو بتایا کہ جنرل مرزا اس عہدے پر اپنے تین سال مکمل کر رہے ہوں گے جبکہ مرحوم جنرل اقبال خان سب سے طویل عرصے تک CJCSC رہے جنہوں نے تین سال اور 344 دن تک یہ عہدہ سنبھالا۔ ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اس عہدے پر صرف پچاس دن گزارے، جنہوں نے کم ترین مدت تک یہ عہدہ سنبھالا کیونکہ وہ اسے قائم مقام چارج کے طور پر سنبھال رہے تھے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا کو وزیراعظم شہباز شریف نے مقرر کیا تھا جبکہ جنرل شمیم عالم، جنرل جہانگیر کرامت، جنرل پرویز مشرف، جنرل خالد شمیم وائیں، جنرل اشفاق پرویز کیانی، جنرل راشد محمود اور جنرل زبیر حیات محمود کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقرر کیا تھا یا انہوں نے اپنے متعلقہ دورِ ملازمت میں ان کے تحت خدمات انجام دیں۔پہلے CJCSC جنرل محمد شریف تھے جنہیں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1 مارچ 1976 کو مقرر کیا تھا۔ ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے تھے جبکہ ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان واحد تھے جو پاکستان ایئر فورس (PAF) سے تھے اور جنہوں نے CJCSC کے طور پر خدمات انجام دیں۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل محمد شریف اور ایڈمرل محمد شریف کو مقرر کیا، سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق نے جنرل اقبال خان کو مقرر کیا، سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو نے جنرل رحیم الدین خان، جنرل اختر عبدالرحمن کو مقرر کیا، مرحومہ بینظیر بھٹو نے ایڈمرل افتخار احمد سروہی، ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان کو مقرر کیا۔ جنرل شمیم عالم، جنرل جہانگیر کرامت، جنرل پرویز مشرف، جنرل خالد شمیم وائیں، جنرل راشد محمود، جنرل اشفاق پرویز کیانی اور جنرل زبیر محمود حیات کو وزیراعظم نواز شریف نے مقرر کیا تھا یا انہوں نے ان کے تحت خدمات انجام دی تھیں۔ میر ظفر اللہ خان جمالی نے جنرل عزیز خان کو مقرر کیا، شوکت عزیز نے جنرل احسان الحق کو مقرر کیا۔ جنرل طارق مجید کو محمد میاں سومرو نے نامزد کیا اور جنرل ندیم رضا نے شہباز شریف کے تحت خدمات انجام دیں۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران رضوی نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...