اسلام آباد(جنگ رپورٹر)آئین میں مجوزہ ستائیسویں ترمیم کے بل 2025 کا جائزہ لینے کیلئے قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ بند کمرہ اجلاس بل پر غور کے بعد مزید بحث آج تک موخر ، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا،اجلاس میں بل کی تمام شقوں کی مکمل جانچ پڑتال ، بل پر وسیع اور شق بہ شق بحث اور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ،بل پر غور ، مزید بحث آج تک موخر، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصا ف کا مشترکہ بند کمرہ اجلاس منعقد ہوا ،جس کی مشترکہ صدارت، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین چوہدری محمود بشیر ورک نے کی، اجلاس کی کارروائی کے دوران وسیع بحث و مباحثہ ہواجبکہ سینیٹر کامران مرتضی اور ایم این اے عالیہ کامران نے اتفاق رائے کے عمل کے دوران ان کی جماعت، جمعیت العلمائے اسلام کو اعتماد میں نہ لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس سے واک آئوٹ کیا، تاہم واک اآئوٹ سے قبل عالیہ کامران نے میٹنگ میں شرکت کی اور کافی دیر تک اس کی کارروائی میں حصہ لیا،بعد ازاں بل پر مزید غور کرنے کے لیے آج بروز اتوار ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہونے والی نشست میں بل پر بحث جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...