اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت نےصاحبزادہ احمد خان کو ممبرفیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کرنیکی منظوری دی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی بطورممبرفیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صاحبزادہ احمد خان، فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ دریں اثنا اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس کے 3 افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ تینوں افسروں کوایف اآئی اے میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19کے افسر اور ڈی آئی جی اپریشنز محمد جواد طارق کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں۔اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18کے افسر اور ایس ایس پی اپریشنز محمد شعیب خان کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 18کے افسر شہزاد اکبر کو تبدیل کرکے انکی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...