انصارعباسی
اسلام آباد :27 ویں ترمیم پر نواز لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے حالیہ مذاکرات کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی صدر کےلیے تاعمر استثنیٰ اورقومی احتساب بیورو کے خاتمے کا مطالبہ لے ٓئی۔ آئین کی شق 248 صدر کو اپنے عہدے کی مدت کے دوران کسی بھی فوجداری کاروای سے استثنیٰ دیتا ہے اس حوالے سے درج ہے کہ ’’ کسی بھی عدالت میں صدر اور گورنر کے خلاف ان کے عہدے کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی فوجداری کارروائی نہ تو شروع ہوسکتی ہے اور نہ ہی جاری رہ سکتی ہے خواہ وہ کچھ بھی ہو‘‘تاہم اس کے باوجود پیپلزپارٹی نے ان کے صدارتی عہدے کی مدت سے آگے تاعمر استثنیٰ کا تقاضا کرڈالا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر پارلیمنٹ اس کی منظوری دے دیتی ہے تو صدر کے خلاف نئی یا پرانی کوئی فوجداری کاروروائی ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی نہیں ہوسکتی ۔پارٹی نے نیب ختم کرنے کا تقاضا بھی کیا ہے جو کہ میثاق جمہوریت کا حصہ بھی ہے جس پر پیپلزپارٹی اور نواز لیگ نے 2006 میں دستخط کیے تھے۔ میثاق جمہوریت میں کہا گیا تھا کہ نیب کو ایک خودمختار احتساب کمیشن سے تبدیل کردیاجائےگا جو کہ پارلیمانی نگرانی میں شفاف طریقے سے کام کریگا۔ ترمیم کا حتمی مسودہ پارلیمانی با ڈی کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد اس وقت کو ئی صورت اختیار کریگا جب اس کی رپورٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرتضیٰ وہاب، جو مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر (پی ایم ایل ن) کے ساتھ مذاکرات کرنے والی پارٹی ٹیم کا حصہ تھے، نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صدر، گورنر، وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور وزیروں کو حاصل وہ اصل آئینی تحفظ — جو آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت موجود تھا — بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جسے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے غیر آئینی طور پر ختم کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ بھی چاہتی ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی (میثاقِ جمہوریت) کے باقی ماندہ اور اب تک غیر نافذ شدہ نکات — جن میں نیب (قومی احتساب بیورو) کا خاتمہ بھی شامل ہے — کو اس ترمیم میں شامل کیا جائے۔مرتضیٰ وہاب نے وضاحت کی کہ وہ نکات جن پر حکومتی جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے ہو گیا ہے، انہیں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ وہ تجاویز جن پر ابھی تک اتفاق نہیں ہو سکا، مثلاً نیب کا خاتمہ، زیرِ بحث ہیں اور انہیں مسترد نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل ن بھی اس مؤقف سے متفق ہے کہ نیب کو بالآخر ختم کر دیا جانا چاہیے، جیسا کہ دونوں جماعتوں نے میثاقِ جمہوریت میں اس کا وعدہ کیا تھا۔
کراچی ایران نے عالمی انٹرنیٹ سے خود کو ہمیشہ کے لیے الگ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ٹیلی گراف کے مطابق ایران...
کراچی عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی رکھنے والے صوبائی افسر مرزا ساجد بیگ نے...
کراچی سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت...
لاہور صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے آج موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھلیں گے۔...
کراچی ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک عالمی امور میں خود کو پیچھے کر رہے...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔...
لاہور پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا 47واں اجلاس آج پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا...
کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑینگے۔ چیف فائر...