چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، پنجاب کو آئی ٹی کا حب بناکر ترقی کی نئی راہ پر گامزن کررہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز

09 نومبر ، 2025

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغازکردیاگیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوش ہے۔چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا-آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا شاندار موقع ہے-آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق سکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے -آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا-چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں -mitinterns.punjab.gov.pkپر طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ماحول پر کاپ 30 کانفرس 10نومبر سے برازیل میں شروع ہوگی، کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی -وزیراعلی مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی-سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب،وزیربلدیات ذیشان رفیق اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے -وزیراعلی مریم نواز 19 ماہ میں ’ویسٹ ٹو ویلیو، وژن ٹو گلوبل ایکشن‘ کے پنجاب حکومت کے وژن پر گفتگو کریں گی -وزیراعلی مریم نوازشریف پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی ٹرانسپورٹ، ستھرا اور گرین پنجاب کی تفصیلات بیان کریں گی -وزیراعلی ٰمریم نواز پنجاب میں سموگ کے خاتمے اور فضائی معیار کی بہتری کے اقدامات پر بات کریں گی -وزیراعلی مریم نوازتاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام شعبوں کوماحول دوست بنانے کے اقدامات بیان کریں گی -وزیراعلی مریم نواز پنجاب کے 42 شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام پر روشنی ڈالیں گی -وزیراعلی مریم صوبہ کو ٹی 30 وژن کے ماحولیاتی معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان کریں گی - پنجاب میں ایک لاکھ بیس ہزار الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشے چلانے کے وژن پر بات کریں گی -پنجاب میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کے اقدامات پر وزیراعلی اظہار خیال کریں گی -10 جدید ترین ڈیجیٹل ریل سسٹم چلانے کے منصوبے کی تفصیلات بھی بیان کریں گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بلال فاروق تارڑ کو وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 سے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور بلال فاروق تارڑ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بلال فاروق تارڑ کا بلا مقابلہ منتخب ہونا عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پرقومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے- وزیراعلی ٰ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ صائم ایوب کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔وزیراعلی ٰ نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20کے بعد ون ڈے سیریز جیتنا پاکستانی کھلاڑیوں کی محنت اور شاندار ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔