اسلام اآ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کارا باخ میں آذربائیجان کی کامیابی غزہ کے بہادر عوام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سمیت منصفانہ موقف، خود مختاری اور حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والی اقوام کے لئے مشعل راہ ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر یوم فتح کی مرکزی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی تقریب میں شریک ہوئے،فیڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی تقریب میں موجود تھے،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر بہت خوش ہوں،یوم فتح پر آذربائیجان کی حکومت اورعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان نے پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت فراہم کرنے پر ترکیہ اور قطر کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو 44 روزہ جنگ میں کامیابی کےتاریخی دن کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،پریڈ میں پاک فوج کے دستے اور جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت انتہائی اہم ہے۔تقریب میں پاکستان،آذربائیجان اور ترکیہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے،اس موقع پر آذربائیجان کی طرف سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔یوم فتح پر آذربائیجان کے فوجی دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور مہمانوں کو سلامی دی۔پریڈ میں پاک فوج کے دستے نےبھی خصوصی شرکت کی،پاک فوج کے دستے نے قومی پرچم تھامے مہمانوں کو سلامی دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔
کراچی ایران نے عالمی انٹرنیٹ سے خود کو ہمیشہ کے لیے الگ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ٹیلی گراف کے مطابق ایران...
کراچی عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی رکھنے والے صوبائی افسر مرزا ساجد بیگ نے...
کراچی سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت...
لاہور صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے آج موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھلیں گے۔...
کراچی ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک عالمی امور میں خود کو پیچھے کر رہے...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔...
لاہور پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا 47واں اجلاس آج پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا...
کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑینگے۔ چیف فائر...