اسلام آباد ( طاہر خلیل ) آئین میں ترمیم کے لیے دونوں ایوانوں سے الگ الگ دو تہائی اکثرئتی حمایت درکار ہو گی، اس وقت آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ سے 64 اور قومی اسمبلی سے 224 ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے۔سینٹ میں اپوزیشن بینچز پر 30 ارکان موجود ہیں جو ممکنہ طور پر آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے۔سینیٹ پارٹی پوزیشن کے مطابق حکومتی بینچز پر اس وقت پیپلزپارٹی 26 سینٹرز کیساتھ سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ حکومتی بینچز پر مسلم لیگ نون کے 20، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ارکان ہیں، حکومتی بینچز پر ایم کیو ایم پاکستان کے 3، نیشنل پارٹی کا ایک اور پاکستان مسلم لیگ ق کا بھی ایک سینیٹر ہے۔ اس کے علاوہ حکومتی بینچز پر 3 آزاد سینیٹرز ہیں جن میں سینیٹر عبدالکریم، سینیٹر عبدالقادر اور محسن نقوی ہیں۔ تین سینیٹرز انوار الحق کاکڑ، اسد قاسم اور سینیٹر فیصل واوڈا نہ حکومتی اور نہ ہی اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں۔ یہ تینیوں سینیٹرز حکومت کو ووٹ دیتے ہیں، اس طرح سینیٹ میں حکومت کو 61 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ اپوزیشن بینچز پر ایک آزاد سینیٹر نسیمہ احسان بھی ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دیا تھا جبکہ اپوزیشن بینچز پر اے این پی کے 3 سینئٹرز ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دیا تھا۔ اس طرح سے حکومت کو 65 سینیٹرز کے ووٹ حاصل ہو سکتے ہیں۔سینیٹ میں اپوزیشن بینچز پر پی ٹی آئی کے 14 ارکان ہیں، اپوزیشن بینچز پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 6 آزاد ارکان ہیں، ایک نو منتخب سینیٹر جلد حلف اٹھالیں گے تاہم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک آزاد رکن مراد سعید نے ابھی تک حلف اٹھانا ہے۔اپوزیشن بینچز پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے 7، مجلس وحدت مسلمین کا ایک اور سنی اتحاد کونسل کا ایک رکن موجود ہے، اس طرح اپوزیشن بینچز پر 30 ارکان موجود ہیں جو ممکنہ طور پر آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے۔
کراچی ایران نے عالمی انٹرنیٹ سے خود کو ہمیشہ کے لیے الگ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ٹیلی گراف کے مطابق ایران...
کراچی عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی رکھنے والے صوبائی افسر مرزا ساجد بیگ نے...
کراچی سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت...
لاہور صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے آج موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھلیں گے۔...
کراچی ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک عالمی امور میں خود کو پیچھے کر رہے...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔...
لاہور پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا 47واں اجلاس آج پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا...
کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑینگے۔ چیف فائر...