بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے،صاحبزادہ احمد خان ممبرفیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر

09 نومبر ، 2025

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت نےصاحبزادہ احمد خان کو ممبرفیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی بطورممبرفیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صاحبزادہ احمد خان، فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ دریں اثنا اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس کے 3 افسران کا تبادلہ کر دیا گیاہے۔ تینوں افسروں کوایف اآئی اے میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر اور ڈی آئی جی اپریشنز محمد جواد طارق کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں۔اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر اور ایس ایس پی اپریشنز محمد شعیب خان کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو تبدیل کرکے انکی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔