بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر، گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں ردوبدل

09 نومبر ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےسرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کی نا مزد گیوںمیں ردوبدل کرتے ہوئے 13 افسروں کے نام کورس سے واپس لے کر 8 افسروں کی اضافی نامزدگیوں کی منظوری دی ہے جبکہ 2 نامزد افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں، جن افسران کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے، ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس) سرگودھا بلال حسن، آفس مینجمنٹ گروپ کے سیکشن آفیسر خزانہ ڈویژن اسلام آباد اعتزاز عالم ملک، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات علی رضا، سیکشن آفیسر وفاقی تعلیم ڈویژن اسلام آباد سید مسعود رحمان، پولیس سروس کے ایس پی (ٹریننگ-II) پولیس کالج سہالہ عمران رزاق، ان لینڈ ریونیو سروس کی سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد ثاقبہ منان، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ عادل اسلم، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس آف دی اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کراچی حناء سید، ڈپٹی کنٹرولر نیول اکاؤنٹس کراچی فریال حبیب اللہ منگریو، ڈپٹی چیف اکاؤنٹس آفیسر وزارت خارجہ امور اسلام آباد بہاول رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر آفس آف دی ڈی جی آڈٹ سندھ کراچی اسماء واگن، پوسٹل گروپ کی ʼنیکٹاʼ اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر تعینات انعم ایاز اور چیف پوسٹ ماسٹر اسلام آباد جی پی او عظمیٰ شریف شامل ہیں، جن 8 افسران کی اضافی نامزدگیاں کی گئی ہیں ان میں سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ حکومت پنجاب مجتبیٰ عرفات خان، پولیس سروس آف پاکستان کے ایس پی (اسپیشل برانچ) ملتان طاہر مصطفیٰ، آفس مینجمنٹ گروپ کے سول سرونٹس ایکٹ 1973کے سیکشن 10 کے تحت تعینات ڈپٹی سیکرٹری، پی ایم او جنید عالم، سیکشن آفیسر پیٹرولیم ڈویژن اسلام آباد عمر سعید خان، سیکشن آفیسر کامرس ڈویژن اسلام آباد مریم اسلم، پوسٹل گروپ کے ڈیپوٹیشن پر خزانہ ڈویژن میں تعینات حسن محسن، ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹریننگ-II) ای سی او پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد مریم خالد اور آزاد جموں و کشمیر میں تعینات اسٹاف آفیسر وزیر اعظم سیکرٹریٹ مظفر آباد شعیب یقین شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مذکورہ کورس 17 نومبر 2025ء سے 23 جنوری 2026 تک منعقد ہو گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام نامزد افسران کو 14 نومبر 2025ء کو متعلقہ تربیتی سٹیشنز پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔