قومی اسمبلی حلقہ این اے 66وزیر آبادسے مسلم لیگ ن کے بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب

09 نومبر ، 2025

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آبادسے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار محمد احمد چھٹہ نے پارٹی پالیسی کے مطابق الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حلقہ این اے 66 میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا گیا جس کے باعث این اے 66 وزیر آبادسے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہوئے اور ریٹرننگ آفیسرکی طرف سے فارم 34 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔