کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی، دوسری مدت میں سب سے کم ریٹنگ، منظوری شرح 41 فیصد، ناپسندیدگی 49 فیصد، حکومتی شٹ ڈائون اور ڈیموکریٹس کی حالیہ کامیابیاں اثر انداز ہوئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کی شرح اپنی دوسری مدت میں نچلے ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جیسا کہ ایمرسن کالج پول نے جمعہ کو ظاہر کیا۔ سروے کے مطابق ٹرمپ کی منظوری 41 فیصد جبکہ ناپسندیدگی 49 فیصد رہی، جو اکتوبر کے سروے کے 45 فیصد اور جنوری کے 49 فیصد کے مقابلے میں کمی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ سروے 3 تا 4 نومبر 2025 کو 1000 رجسٹرڈ ووٹرز کے درمیان کیا گیا اور اس میں 3 فیصد کا مارجن آف ایرر شامل ہے۔ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ری پبلکن ووٹرز کی حمایت 91 فیصد سے 79 فیصد تک گر گئی، آزاد ووٹرز میں ناپسندیدگی 44 فیصد سے 51 فیصد تک بڑھ گئی، اور ہسپانوی کمیونٹی میں بھی منظوری 39 فیصد سے 54 فیصد ناپسندیدگی کی طرف بڑھ گئی۔
کراچی ایران نے عالمی انٹرنیٹ سے خود کو ہمیشہ کے لیے الگ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ٹیلی گراف کے مطابق ایران...
کراچی عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی رکھنے والے صوبائی افسر مرزا ساجد بیگ نے...
کراچی سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت...
لاہور صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے آج موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھلیں گے۔...
کراچی ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک عالمی امور میں خود کو پیچھے کر رہے...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔...
لاہور پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا 47واں اجلاس آج پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا...
کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑینگے۔ چیف فائر...