کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ ٹرافی تنازع پر برف پگھل گئی، حل کے امکانات روشن، دبئی میں آئی سی سی اجلاس، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت سیکیا کی ملاقات ہوئی۔ دی ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے تنازع پر بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان بالآخر پیش رفت ہوئی ہے۔ دبئی میں آئی سی سی اجلاس کے دوران بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سیکیا اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جسے آئی سی سی عہدیداران نے ممکن بنایا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقین نے مسئلے کے حل پر رضامندی ظاہر کی۔ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب بھارتی ٹیم نے دبئی میں فائنل جیتنے کے باوجود محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر دبئی میں ٹرافی تاحال محفوظ ہے۔ سیکیا نے کہا کہ ’’اب برف پگھل گئی ہے‘‘ اور جلد مختلف تجاویز پر غور کر کے مسئلہ خوش اسلوبی سے طے کیا جائے گا۔
کراچی ایران نے عالمی انٹرنیٹ سے خود کو ہمیشہ کے لیے الگ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ٹیلی گراف کے مطابق ایران...
کراچی عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی رکھنے والے صوبائی افسر مرزا ساجد بیگ نے...
کراچی سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت...
لاہور صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے آج موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھلیں گے۔...
کراچی ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک عالمی امور میں خود کو پیچھے کر رہے...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔...
لاہور پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا 47واں اجلاس آج پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا...
کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑینگے۔ چیف فائر...