27 ویں ترمیم میں تینوں افواج کی کمان میں بری فوج کے سپہ سالار کا کردار مؤثر ہو جائے گا، رانا تنویر حسین

09 نومبر ، 2025

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم پر عمل درآمد کے ساتھ ہی تینوں افواج پاکستان کی چین آف کمانڈ کا نظام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ڈیفنس کمانڈ سسٹم کے برابر ہو جائے گا حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران یہ بات محسوس کی گئی کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی کمانڈ کا نظام بہتر سے بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا ادارہ زیادہ مؤثر نہ ہے 27 ویں ترمیم میں تینوں افواج کی کمان میں بری فوج کے سپہ سالار کا کردار مؤثر ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ہاؤسنگ کالونی فیز (ٹو) میں بننے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شیخوپورہ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔