قانون و انصاف کی پارلیمانی کمیٹی سے جے یو آئی کے دو اراکین کے نام نکال دیئے گئے

09 نومبر ، 2025

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) قانون و انصاف کی پارلیمانی کمیٹی سے جمعیت علمائے اسلام کے دو ارکان سنیٹر کامران مرتضیٰ اور قومی اسمبلی کے رکن عالیہ کامران کے نام نکال دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دونوں ارکان نے آئین میں 27ویں ترمیم بل کے مسودے پر بعض خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ مجوزہ مسودے میں وہ ترامیم بھی شامل کی گئی ہیں جو 26ویں ترمیمی بل سے خارج کی گئی تھیں۔ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے حیرت اور تاسف کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔