اسلام آباد( کامرس رپورٹر )وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹی ٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025 کے مسودے اور پاکستان آرمی ایکٹ‘ پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی‘وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ ادھر قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی بل2025، پاکستان ائیرفورس ترمیمی بل 2025،پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025کی منظوری دیدی‘اپوزیشن نے بلز کی مخالفت کی‘مجوزہ آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹی فکیشن جاری ہو گاجس کے بعد آرمی چیف کی مدت بطور چیف آف ڈیفنس فورسز دوبارہ سے شروع ہوگی‘ وزیراعظم آرمی چیف‘چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ تعینات کریں گے‘کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈرکی مدت ملازمت 3سال ہوگی ‘قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی منظوری کے بعدآرمی چیف کا عہدہ اب چیف آف ڈیفنس فورسز سے تبدیل ہوا ہے ‘ عہدے کی مدت 5سال ہوگی اورتعیناتی کی تاریخ سے مدت شمارہوگی‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہےاور موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی اپنی ریٹائرمنٹ تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے‘ مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف‘چیف آف ڈیفنس فورسز پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے‘ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو 3 سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔
کراچی حوثیوں کی پیش قدمی، ٹرمپ نئی مشکل میں پھنس گئے۔امریکی صدر پہلے ہی ایران جنگ سے نکلنے اور گرتی مقبولیت...
اسلام آ باد پولیس بیورو کریسی میں اہم تقر R و تبادلے،کیپٹن محمدسہیل چوہدری آئی جی پی اسلام آباد تعینات،...
اسلام آباد مٹی کا تیل 17 روپے 35 پیسے ؛لائٹ ڈیزل آئل 12 روپے 49 پیسے لیٹر مہنگا ،مٹی کا تیل 324 روپے 35 پیسے،لائٹ...
کراچی نیویارک میں دنیا کے تقریباً ہر ملک سے زیادہ ارب پتی ہیں۔ شہر میں ارب پتیوں کی تعداد 164 ہوگئی، صرف چین...
کراچیبرکس سمٹ : متنازع مناظر اور غیر معمولی واقعات ، بھارتی میزبانی پر سوالات ،مودی-پیوٹن غیر رسمی انداز...
کراچی پاکستانی کر کٹ ٹیم انگلش سرزمین پر شرم ناک اور بدترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ تین ٹیسٹ...
اسلام آباد چین کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر علی اسد گیلانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق...
ٹنڈوآدم ٹنڈوآدم میں 5 سالہ معصوم بچی دعا کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،...