اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کو جمہوریت اور عدلیہ کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے اسے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ ارکان نے فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف اس غیر آئینی اقدام کے خلاف قومی سطح پر پرامن احتجاج کرے گی۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے بانی چیئرمین عمران خان کی غیر قانونی حراست پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کیلئے سیاسی و قانونی اقدامات کا فیصلہ کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کی بقاء کی علامت ہیں اور کروڑوں عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں،پارلیمانی پارٹی نے خیبر پختونخوا میں منعقدہ امن جرگے کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ جرگے میں منظور کی گئی امن و استحکام کی قرار دادوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ 27 ویں ترمیم آئین اور پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کو آئین کی سربلندی کی مثال قرار دیا، تحریک انصاف نے اپنے اعلامیے میں واضح کیا کہ وہ آئین کی حفاظت، عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بقاء اور بانی چیئرمین کی رہائی تک اپنی پرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ رواں ماہ کے آخری دو ہفتوں کے دوران بیجنگ میں تین عالمی رہنماؤں کا استقبال...
اسلام آباد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا ہو گیا،مٹی تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے جبکہ لائٹ...
اسلام آباد سعودی عرب سےپاکستان کےلیےآئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزیداضافہ ہواہے رواں مالی سال کے پہلےنو ماہ...
لاہورشوگر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی اورحکومت سے 10لاکھ ٹن چینی برآمد...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
لاہوروزیراعظم شہبازشریف جاتی امراء میں مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف سیاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال...