اسلام آباد ( نیو زر پورٹر ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے شاہ عبداللہ دوم نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر تقریب میں صدر زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ پاکستان عطا کیا جبکہ شاہِ اردن نے صدر زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت سول وعسکری قیادت بھی موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے شاہ عبداللہ دوم نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی،ملاقات میں خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان شریک تھے۔صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعاد ہ کیا۔صدر آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم نے دوطرفہ تعاون کو نئے شعبوں تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔صدر نے اردن کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیاصدر زرداری اور اردن کے فرماں روا کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے میں امن و استحکام کی مشترکہ حمایت کی گئی ۔صدر آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کا دو ریاستی حل کے تحت آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیاگیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر مصدق ملک، سیکرٹری وزارتِ خارجہ اور پاکستان اور اردن کے سفیران بھی تقریب میں موجود تھے۔صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبدالّلہ دوم کو نشانِ پاکستان عطا کیا۔شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف نے شرکت کی ۔وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسلام آبادSCO وزرائے داخلہ کانفرنس ،محسن نقوی کی 5وزرائے داخلہ سے ملاقات، روس، تاجکستان ازبکستان،کرزغستان،...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی ملزم کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 149کے تحت قتل اور دیگر سنگین...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے گلگت و بلتستان میں جاری انتخابی...
کراچیبھارت میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر کم عمر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی۔اسپتال کے عملے...
دبئی عالمی تحقیق کے مطابق جائیداد میں سرمایہ کاری کیلئے امارات دنیا کی پہلی ترجیح ہے۔56فیصد عالمی سرمایہ...
اسلام آبادسندھ پنجاب اور کے پی کی مارکیٹوں میں نئی گندم کے ریٹ میں اضافہ ،رورل اور اربن سندھ کی مارکیٹوں...
اسلام آباد جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر اثرات سامنے نہیں آئے،تاہم بحران طویل ہوا تو...
جنوبی وزیرستان جنوبی وزیرستان لوئر میں زمین کے تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ سے5افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام کے...