اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) اردن کے فرمانروا اورمسلح افواج کےسپریم کمانڈرشاہ عبداللہ دوئم نے گلوبل انڈسٹریل اینڈڈیفنس سلوشنز(GIDS)ہیڈ کوارٹر اور ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی مشق اورمشترکہ فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا، اس سے قبل شاہ عبداللہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آرڈر آف دی ملٹری میرٹ (فرسٹ ڈگری) سے نوازا جو دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کمانڈر شاہ عبداللہ ابن الحسین کے پاکستان دورے کے دوران شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ اور اردنی سول اور عسکری حکام کا وفد بھی اُن کے ہمراہ تھا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دیگر سینئر حکام کے ہمراہ شاہی مہمانوں کا استقبال کیا۔ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز میں شاہ عبداللہ کو ادارے کے ڈھانچے، صلاحیتوں اور مصنوعات کے پورٹ فولیو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعد ازاں شاہ عبداللہ نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر شرکت کی جبکہ آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت بھی مہمانوں میں شامل تھے۔ شاہ عبداللہ اور دیگر مہمانوں نے مشترکہ فائر اور مینوور مشق کا عملی مظاہرہ دیکھا جس میں ملٹی ڈومین آپریشنز، روایتی و فضائی فائر پاور اور مربوط زمینی کارروائیاں شامل تھیں۔ شاہ عبداللہ نے شریک دستوں اور ائیر کریوز کی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تیاری کو سراہا۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26 نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...