دبئی(سبط عارف)دبئی ایئر شو پیر سے ہوگا، پاکستانی پائلٹس مرکزِ نگاہ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ایوی ایشن کا بڑا ایونٹ دبئی ایئر شو پیر ( آج ) سے شروع ہو رہا ہے، جہاں دنیا کی جدید ترین جنگی اور کمرشل ہوائی مشینری نمائش میں پیش کی جائے گی۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اس سال ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس اور اس کے پائلٹس مرکز توجہ ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئر فورس کی حالیہ فضائی مہارت، آپریشنل کارکردگی اور پاکستانی ائرفورس کی معرکہ بنیان مرصوص میں غیر معمولی پرفارمنس نے عالمی فضائی پاورز کی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی پائلٹس کی تکنیکی مہارت اور پروفیشنلزم اب عالمی ایئر پاورز کیلئے تحقیق اور تجزیے کا اہم حوالہ بن چکا ہے۔ایئر شو میں رنگارنگ فضائی کرتب، خصوصی ایئر بیٹس، اور مختلف جنگی جہازوں کے مظاہرے ہوں گے۔ توقع ہے کہ پاکستان ایئرفورس کے فضائی مظاہرے اس بار نئی تاریخ رقم کریں گے اور پاکستان کی فضائی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کریں گے۔
لاہور خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کے...
اسلام آباد پاکستان اور افریقی ممالک نے 2030تک دوطرفہ تجارت کو بڑھا کر 15ارب ڈالر تک پہنچانے، معاشی اور تجارتی...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین اسمبلی نے اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسکول کی خستہ حال دیوار...
کراچی آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 60فیصد خالی آسامیاں ختم...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان کیلئے اغوا شدہ غیر ملکی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ،...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، سید محمد علی، آصف بشیر چوہدری اور فخر درانی نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان...
راولپنڈی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حکمران فیصلہ کرلیں عوام کو...
کراچیسندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026پر قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ رہا،ایم کیو ایم کی احتجاج کی وارننگ،...