اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ/ایجنسیاں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں‘ بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے‘ یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا‘وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کی اجازت جیل حکام دیتے حکومت نہیںجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ اگر بانی سے ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو تشویش نہ ہوتی۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامدمیرسے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیربرائے سیاسی اموررانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی کی پہلے اہلیہ بشریٰ بی بی اور بعد ازاں عظمیٰ خان سے ایک ایک گھنٹے کی ملاقات کرائی گئی ‘فیملی اور وکلاء سے ملاقات آپ کا حق ہے مگر سیاست نہ کریں‘بانی سے ہدایات لیں گے تو پھر ملاقاتیں بند ہوجائیں گی‘ سپرنٹنڈنٹ جیل نے عظمیٰ خان کو کہا تھا اور شرط رکھی تھی کہ ملاقات کے بعد باہر آ کر پریس کانفرنس نہیں کریں گی‘پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے‘بانی سے ملاقات میں مزید ہدایات لیں گے‘تحریک کے لیے مزید لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامدمیرسے گفتگوکرتے ہوئےراناثناءاللہ کا کہناتھاکہ بانی سے ہدایات لیں گے تو پھر ملاقاتیں بند ہوجائیں گی۔