اسلام آباد( رانا غلام قادر نیو ز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروبار اور مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا، برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں، مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز اپنی زیر صدارت ملکی معاشی اصلاحات کیلئے نجی شعبے کے ماہرین پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات پر ورکنگ گروپ کا اجلاس کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین کی جانب سے جامع تجاویز پیش کی گئیںجن پر مشکور ہوں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان تجاویز پر غور و خوض کے بعد انہیں قابل عمل بنانے کیلئے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی قائم کر رہا ہوں۔کمیٹی عملی اقدامات پر مبنی لائحہ عمل پیش کریگی۔
اسلام آباد کراچی پورٹ نے تقریباً آٹھ سال بعد پہلی مرتبہ 2ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر لیا ،وفاقی...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد پاکستان کے بڑے پیمانے کے صنعتی شعبے کی پیداوار مالی سال 2025-26کے جولائی تا اپریل عرصے میں گزشتہ...
اسلام آباد امن کا فائدہ: ہرمز معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی،مہنگائی میں نرمی، نیوز پرنٹ پر دباؤ؛...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے، اس لیے اس کا حل بھی...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و...
پشاورخیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا حکومت سے بجٹ فوری پیش کرنیکا مطالبہ کر دیا ،خیبرپختونخوا...
کوئٹہ بلوچستان بجٹ میں قابل تقسیم محاصل سے حصہ پورا مل گیا بلوچستان کو رواں مالی سال26 2025-کے لیے وفاقی محاصل...