اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں بڑا معاہدہ، TPOC پانچ تیل و گیس بلاکس میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ شامل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی نے منگل کو اپنی توانائی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم اٹھایا، جب ترک پیٹرولیم اوورسیز کمپنی (ٹی پی او سی) نے پانچ تیل کی کنسیشن معاہدے پر دستخط کیے، جن میں تین آفشور اور دو آنشور بلاکس شامل ہیں۔ یہ معاہدے، جن سے مجموعی سرمایہ کاری میں 3 سو ملین امریکی ڈالر کی توقع ہے، ٹی پی او سی کے پاکستان کے تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں باضابطہ داخلے کو ظاہر کرتے ہیں، جہاں یہ ملک کی معروف ای اینڈ پی کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔ دستخط کی تقریب، جو وزیر اعظم کے دفتر میں منعقد ہوئی اور جس کی موجودگی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپارسلان بایراکتار بھی موجود تھے، دو طرفہ توانائی تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔ سینئر حکومتی حکام، جن میں تیل اور بجلی کے وزراء بھی شامل تھے۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...