حکومت نے تمام برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کر دیا

03 دسمبر ، 2025

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت نے ملک کی برآمدات میں رکاوٹ بننے والے تمام برآمدی اشیاء پر عائد ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے، جسکے تحت ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک کو سرچارج کی وصولی بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد اسٹیٹ بینک کا تمام بینکوں اور فارن ایکسچینج ڈیلرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو تمام کمرشل بینکوں کو برآمدی اشیاء پر سرچارج وصول کرنے سے روکنے کی درخواست بھی ارسال کر دی گئی ہے، جسکے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے سربراہان اور فارن ایکسچینج ڈیلرز کو سرکلر جاری کرتے ہوئے فوری طور پر سرچارج کی وصولی روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔