اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قومی کمیشن برائے اقلیت حقوق بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، 160 اراکین نے تحریک کی حمایت اور 79 اراکین نے مخالفت کی ،جبکہ شدید نعرے بازی کے بعد اپوزیشن اراکین ایوان سے چلے گئے۔پیپلز پارٹی نے تحریک کی حمایت کی ،جبکہ پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے مخالفت کر دی اور ایوان سے چلے گئے۔ سینیٹر عبد القادر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے بھی بل کی مخالفت کر دی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ اس بل سے قیدی نمبر 804کو کچھ نہیں ہوگا،قادیانیوں کو آرٹیکل 25کا تحفظ حاصل نہیں ہے، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہقادیانیوں کی چالاکیوں کا وزیر قانون کو شاید پتہ نہیں، نیا پنڈورا نہ کھولیں، فضل الرحمان ،پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام کے منافی کوئی قانون منظور نہیں ہونا چاہئے،بل میں JUIکی ترامیم منظور، بل کی شق وار منظوری کے دوران جے یو آئی کی سیکشن 35 پر اور کمیشن کو سوموٹو کا دیا گیا اختیار واپس لینے کی تجویز مان لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل منظور کرلیا گیا ۔ اپوزیشن جماعتوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ’’ناموس رسالت زندہ باد، نعر ہ تکبیر، اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن کی شدید نعرے بازی کے باعث اسپیکر اور وزیر قانون نے ہیڈ فون لگا لئے۔ ایوان سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ایکٹ کہتا ہے کہ یہ قانون اقلیتوں سے متعلق ہے، قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم نہیں کہلاتے،جو ایسا کرتے ہیں انہیں آئین کے آرٹیکل 25 کا تحفظ حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ یہ ملک میں اقلیتوں کے حقوق کا بل ہے، اس بل سے قیدی نمبر 804 کو کچھ نہیں ہو گا۔
کوئٹہگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے والد حبیب اللہ خان ناصر کو ٹیلی فون کیا انہوں نے...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سمندری وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،...
اسلام آباد دنیا کے کل ایٹمی ذخائر کا82فیصد حصہ صرف روس اور امریکہ کے پاس ہے،روس چار ہزار380امریکا تین...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی مخدوش...
اسلام آ باد آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس، ستائیس کے لیے اہم فصلوں کاہدف تین اعشاریہ چھ فیصد اوردیگر فصلوں...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی قیا دت سے بجٹ امور پر تفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وفاقی...
کراچی ایران پر حملوں سے اسرائیل کی امن مذاکرات میں جگہ بنانے کی کوشش، تل ابیب چاہتا ہے اسے بھی فیصلہ سازی کے...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...