آزاد کشمیر کابینہ، طلبا یونین بحال کرنے کا فیصلہ

03 دسمبر ، 2025

مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کابینہ نے صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں مجموعی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ اجلاس میں ریاست بھر میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے اجرا، نئے کالجز اور اسکولز کی منظوری اور طلبہ یونینز کی بحالی جیسے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ منگل کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پریس کلب میں حکومتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات جاوید ایوب نے کابینہ کے تازہ فیصلوں پر بریفنگ دی۔