وزارت آئی ٹی کا قومی سائبر سیکیورٹی فریم ورک میں اصلاحات کا فیصلہ

03 دسمبر ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی نے قومی سائبر سیکیورٹی فریم ورک میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے ، ملک گیر سائبر سیکیورٹی اسیسمنٹ کیلئے عالمی کنسلٹنٹ کی خدمات طلب کر لی گئیں ، وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق تمام اہم اداروں کا سائبر سیکیورٹی گیپ اینالیسس ہوگا، ملکی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا جامع جائزہ ورلڈ بینک کے ڈیپ پروگرام کے تحت ہوگا، پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز کیلئے ورلڈ بینک 77.73 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے ، دستاویز کے مطابق نیشنل سیکیورٹی اور معاشی استحکام کیلئے اہم شعبوں کا تکنیکی آڈٹ کیا جائے گا، سرکاری اور نجی اداروں میں سائبر خطرات اور کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے گی، زیرو ٹرسٹ ماڈل اور جدید ڈیفنس میکنزم حکومتی پالیسی کا حصہ بنیں گے، نئے سیکیورٹی ایکٹ میں ذمہ داریوں، رپورٹنگ اور سخت جرمانوں کی شقیں شامل ہوں گی۔