اسلام آباد (جنگ رپورٹر )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا جج مقررکردیا ، کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کے رولز کے مسودہ کی تشکیل کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ، وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں کمیٹی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق حمید نائیک، سینیٹر سید علی ظفر اور احسن بھون، ایڈووکیٹ پر مشتمل ہے۔اعلامیہ کے مطابق منگل کے روز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحیٰ آفرید ی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں مختلف سطح پر اہم عدالتی تقرریوں کی سفارشات کو حتمی شکل دی گئی ، کمیشن نے متفقہ طور پر سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ،ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اور بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ، محمد کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارشات منظور کرلیں تاہم کمیشن کے کل اراکین کی اکثریت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج اور سپریم کورٹ کے قائم مقام جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش بھی کر دی، علاوہ ازیں، جوڈیشل کمیشن نے اپنی کل رکنیت کی اکثریت سے آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 175 {A} کی شق (20) کے تحت جوڈیشل کمیشن کے رولز کا مسودہ تشکیل دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ، وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں یہ کمیٹی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق حمید نائیک، سینیٹر سید علی ظفر اور احسن بھون، ایڈووکیٹ پر مشتمل ہے۔
کوئٹہگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے والد حبیب اللہ خان ناصر کو ٹیلی فون کیا انہوں نے...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سمندری وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،...
اسلام آباد دنیا کے کل ایٹمی ذخائر کا82فیصد حصہ صرف روس اور امریکہ کے پاس ہے،روس چار ہزار380امریکا تین...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی مخدوش...
اسلام آ باد آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس، ستائیس کے لیے اہم فصلوں کاہدف تین اعشاریہ چھ فیصد اوردیگر فصلوں...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی قیا دت سے بجٹ امور پر تفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وفاقی...
کراچی ایران پر حملوں سے اسرائیل کی امن مذاکرات میں جگہ بنانے کی کوشش، تل ابیب چاہتا ہے اسے بھی فیصلہ سازی کے...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...