تاجکستان کا افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدی نگرانی کیلئے روسی فوج تعینات کرنے پر غور

03 دسمبر ، 2025

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) تاجکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کی نگرانی کے لیے روسی فوج کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تاجک صدر امام علی رحمان نے سکیورٹی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی مشاورت کے بعد روس اور روسی قیادت میں قائم علاقائی سکیورٹی اتحاد کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ تاجکستان اور افغانستان کے درمیان 1344 کلومیٹر طویل غیر مستحکم سرحد پر مشترکہ گشت کے لیے روسی دستے تعینات کیے جا سکیں۔