سیمنٹ فروخت اور برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری

03 دسمبر ، 2025

کراچی (نمائندہ جنگ)سیمنٹ فروخت اور برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری،آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت ڈیوٹی اور ٹیکسز میں ریلیف فراہم کرے تو سیمنٹ انڈسٹری کی نمو کو تیز کیا جاسکتا ہے جس کا فائدہ براہِ راست صارفین تک پہنچے گا۔ ہم بارہا حکومت سے صنعت دوست پالیسیاں بنانے کی درخواست کرتے آئے ہیں تاکہ کاروباری لاگت کم ہو اور پاکستانی سیمنٹ علاقائی و عالمی منڈیوں میں مسابقتی بن سکے۔