کراچی (نمائندہ جنگ) وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر کر بچے کی ہلاکت کے واقعہ پر تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت ہی دلخراش واقعہ ہے ،جو بھی غفلت میں ملوث ہوگا، اس کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔منگل کو سندھ اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نےکہا کہ نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر کر بچے کی ہلاکت کے واقعہ پر جامع تحقیقات کیلئے کمیٹی بنارہے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں سندھ اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے نمائندے شامل کئے جائینگے۔