کوئٹہ (خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ 20 ماہ کے دوران 164 سے زائد غیر فعال بی ایچ یوز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جس سے بنیادی سطح پر صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ ان مراکز صحت کی بحالی سے ہر سال صوبے کے ایک لاکھ سے زائد مریض او پی ڈی کی سہولت سے مستفید ہوں گے، جو گلی محلوں اور دیہی سطح پر عوام کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم پیش رفت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ حکومت کا فوکس گورننس کو مضبوط بنانے، عوامی خدمات کی بہتر فراہمی اور حکومتی اداروں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے پر ہے کیونکہ ایک مضبوط اور مستحکم نظام ہی دہشت گردی کے خاتمے کا ضامن بن سکتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کی جانے والی یہ اصلاحات حکومت کی ترجیحات کی عکاسی کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا ، وزیرِ اعظم اجلاس کی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان میں انتخابات کی فل پروف سکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلہ کیا ہے، گلگت...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کی 69 پروازوں کی آمد اور روانگی میں ایک سے ساڑھے 16 گھنٹے تک کی تاخیر رپورٹ...
لاہور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے ایک شہری کو یونیورسٹی کے...
کوئٹہبلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے اپوزیشن لیڈر...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ صوبہ بلوچستان کے معروضی حالات میں پرنٹ میڈیا,حکومت اور عوام...
اسلام آ باد خطےکی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافےکا رجحان برقرار ہے-...
کراچی امریکا اور فائیو آئیز انٹیلیجنس اتحاد کا چین کیخلاف غیر معمولی مشترکہ انتباہ، الزام لگایا گیا کہ چین...