کراچی (بابر علی اعوان)کم عمر بچوں کو اسمارٹ فون دینا خطرناک؟ نئی تحقیق نے والدین کے خدشات بڑھا دیئے،12 سال کی عمر تک اسمارٹ فون رکھنے والے بچوں میں ڈپریشن، موٹاپے اور ناکافی نیند کے امکانات نمایاں حد تک زیادہ ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابقبچوں کو اسمارٹ فون دینے کی مناسب عمر کیا ہونی چاہئے؟ یہ سوال آج کے دور میں تقریباً ہر والدین کے ذہن میں موجود ہے۔ ایک طرف بچوں کی ضد اور خواہش جبکہ دوسری طرف ماہرین کی وہ تحقیقیں جو کم عمری میں اسمارٹ فون کے نقصان دہ اثرات سے خبردار کرتی ہیں۔ اب ایک نئی تحقیق نے والدین کو محتاط رہنے کی ایک اور ٹھوس وجہ فراہم کر دی ہے۔ امریکی جریدے “Pediatrics” میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق کے مطابق 12 سال کی عمر تک اسمارٹ فون رکھنے والے بچوں میں ڈپریشن، موٹاپے اور ناکافی نیند کے امکانات نمایاں حد تک زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق میں 10,500 سے زائد بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جو Adolescent Brain Cognitive Development Study کا حصہ تھے جو امریکہ میں بچوں کی دماغی اور ذہنی نشوونما کا سب سے بڑا طویل مدتی مطالعہ ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جتنی کم عمر میں بچوں کو اسمارٹ فون دیا جاتا ہے اتنے ہی زیادہ ان میں موٹاپے، ذہنی دباؤ اور نیند کی خرابی کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا ، وزیرِ اعظم اجلاس کی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان میں انتخابات کی فل پروف سکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلہ کیا ہے، گلگت...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کی 69 پروازوں کی آمد اور روانگی میں ایک سے ساڑھے 16 گھنٹے تک کی تاخیر رپورٹ...
لاہور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے ایک شہری کو یونیورسٹی کے...
کوئٹہبلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے اپوزیشن لیڈر...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ صوبہ بلوچستان کے معروضی حالات میں پرنٹ میڈیا,حکومت اور عوام...
اسلام آ باد خطےکی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافےکا رجحان برقرار ہے-...
کراچی امریکا اور فائیو آئیز انٹیلیجنس اتحاد کا چین کیخلاف غیر معمولی مشترکہ انتباہ، الزام لگایا گیا کہ چین...