یوکرین کی صورتحال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں، ٹرمپ کا اعتراف

03 دسمبر ، 2025

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی صورتحال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں۔کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں رُکوائی ہیں، نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہو گی، کہا گیا یہ روس یوکرین جنگ رُکوا دیں گے تو نوبیل انعام ملے گا، یوکرین کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے، یہ مسئلہ حل کرنا آسان نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان باقی کی 8جنگوں کو نہیں دیکھا۔