پاکستان نے 200ٹن امدادی سامان سری لنکا روانہ کردیا

03 دسمبر ، 2025

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)طوفان کی تباہ کاری،پاکستان نے 200 ٹن امدادی سامان سری لنکا روانہ کردیا ،بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے سامان بحری جہاز کے ذریعہ روانہ کیا گیا ۔طوفان کی تباہ کاری کے پیش نظرپاکستان کی جانب سے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز سری لنکا روانہ کردیا گیا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی فضائی حدود کے استعمال پرپابندی سے امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز روانہ کیا گیا ہے۔ بھارت کے غیرذمہ دار رویے سے پاکستان کا امدادی سامان پہنچنے میں 8 دن لگیں گے۔ اعلامیےکے مطابق امدادی سامان میں خیمے،کمبل، رضائیاں،لائف جیکٹ،کشتیاں، پانی نکالنےکے پمپس، لالٹین، چٹائیاں، مچھر دانیاں، بچوں کےلیےخشک دودھ، راشن اور ادویات شامل ہیں۔