اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو جو بنگلہ دیش کے ہسپتال میں شدید علالت کے باعث داخل ہیں۔ بھارت میں علاج کیلئے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ منگل کو وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پر ا پنے پیغام میں لکھا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی صحت کے بارے میں جان کر بہت تشویش ہوئی جنہوں نے کئی برسوں تک بنگلہ دیش کی عوامی زندگی میں اہم کردار ادا کیا، ہم انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں اور ہندوستان میں علاج کیلئے ہر قسم کی مدد اور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔